روس میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نظر آنے کا حیران کن منظر

روس میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نظر آنے کا حیران کن منظر
کیپشن: روس میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نظر آنے کا حیران کن منظر

ویب ڈیسک: روس کے جزیرے سخالین میں آسمان پر ایک ہی وقت میں دو سورج نمودار ہونے کا غیر معمولی منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے، جسے لوگوں نے موبائل کیمروں میں محفوظ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید سردی کے باعث فضا میں برف کے ننھے کرسٹلز بن گئے تھے، جنہوں نے سورج کی روشنی کو اس طرح منعکس کیا کہ ایک ہی سورج دو مقامات پر طلوع ہوتا ہوا دکھائی دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ درحقیقت دو سورج نہیں تھے بلکہ ایک قدرتی مظہر تھا، جو انتہائی کم درجہ حرارت میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس قدرتی منظر کو سائنسی اصطلاح میں " سن ڈوگ" کہا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزیرہ سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پارہ مزید گر کر منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق یہ منظر نہایت دلفریب اور نایاب تھا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

Watch Live Public News