ویب ڈیسک: محفوظ بسنت آگاہی مہم کے تحت کمشنرلاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے اندرون لاہور کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دہلی دروازہ پربسنت کے دوران کائٹ فلائنگ قوانین۔شہریوں کی ذمہ داری کے عنوان پر آگاہی مہم چلائی گئی۔کمشنر لاہور مریم خان نے شہریوں میں بسنت حفاظتی قوانین و تدابیر کےآگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ڈی سی لاہور نے شہریوں میں بسنت حفاظتی قوانین و تدابیر آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔
اندرون لاہور کے دورے کے موقع پر محفوظ بسنت کےعملی انتظامات کے جائزوں کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور و اردگرد کے 48ایریاز ریڈ زون میں شامل ہیں۔اس موقع پربسنت فیسٹیول اپنے عروج پر ہوگا۔
کمشنرلاہور نے خواتین۔بزرگوں۔نوجوانوں اور دکانداروں میں بسنت قوانین پمفلٹس تقسیم کیے۔
کمشنر لاہور نے اپنے بیان میں کہا کہ چرخی۔دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی پر انتہائی سخت کارروائی ہوگی۔والڈ سٹی کی چھتوں کا والڈ اتھارٹی کی فہرست کے مطابق سروے کرایا جارہا ہے۔شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے۔
کمشنر لاہور مریم خان نے اپیل کی کہ شہری بسنت قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔تو یہ ثقافتی تہوار کا احیاء ثابت ہوگا۔
کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں آگاہی مہم بسنت فیسٹیول میں محکموں و شہریوں کے فرائض کو اجاگر کرنے کیلئے ہے۔تمام وفاقی،صوبائی اور ضلعی محکموں نے قبل از بسنت اپنے ذمہ فرائض پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
اس موقع پرڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سروے میں رسک فہرست میں آنے والی چھتوں پر فیملیز کا اکٹھا ہوناممنوع ہوگا۔رسک فہرست میں آنے والے گھروں پر والڈ اتھارٹی وارننگ نوٹسز آویزاں کریگا۔
آگاہی مہم کے دوران ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور خاں،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔