پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ

پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ
کیپشن: پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں تاریخی اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان کی دوا ساز صنعت کی برآمدات میں ا یس آئی ایف سی کی بدولت تاریخی اضافہ ہوا، ملک خودکفالت کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 کے دوران زبردست ترقی کی ہے، جس کے نتیجے میں فارماسیوٹیکل برآمدات کا حجم 457 ملین ڈالر تک جا پہنچا ہے۔عالمی معیار کی فارما، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس، طبی آلات اور "تھیراپیوٹک" مصنوعات کی مجموعی برآمدات 909 ملین ڈالر کی سطح تک پہنچ چکی ہیں۔

چیئرمین پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے مطابق، قیمتوں کی مناسب پالیسی اور ڈی ریگولیشن نے برآمدی صلاحیت کو فروغ دیا ہے، جس کے باعث مالی سال 2025 میں فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستانی ادویات کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر افغانستان، فلپائن، سری لنکا، ازبکستان اور عراق جیسے ممالک میں، جہاں پاکستانی فارما مصنوعات نے اپنی معیاری افادیت کی بدولت جگہ بنائی ہے۔ اس کے علاوہ کینیا، ویتنام، میانمار اور تھائی لینڈ بھی برآمدی مقاصد کے لیے ابھرتے ہوئے اہم مقامات کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اگر یہی رجحان جاری رہا تو 2030 تک پاکستان کی فارما برآمدات عالمی سطح پر 1.5 ٹریلین ڈالر مارکیٹ کا حصہ بن سکتی ہیں۔ فی الوقت پاکستانی دوا ساز کمپنیاں اپنی آمدنی کا 5 سے 7 فیصد حصہ ایشیائی و افریقی منڈیوں سے حاصل کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News