ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم نے پیشرفت کیلئے کمیٹی بنادی

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم نے پیشرفت کیلئے کمیٹی بنادی
کیپشن: ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم نے پیشرفت کیلئے کمیٹی بنادی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر خاموش تماشائی نہیں، اس سلسلے میں وزیر قانون کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو مسلسل پیشرفت پر کام کرے گی۔

یہ بات وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور ہر ممکن قانونی و سفارتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت اس سے قبل بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں مختلف سفارتی اور قانونی اقدامات کرتی رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وہ اس معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

Watch Live Public News