کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سسے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 44مریض جابحق ہو گئے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1052افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32,921 ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ97ہزار 834مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور ملک میں9,52907 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 22,152 اموات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 45924ٹیسٹ کئے گئے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔