ایچ پی وی ویکسین مہم: پنجاب 90 فیصد کوریج کیساتھ سرفہرست

ایچ پی وی ویکسین مہم: پنجاب 90 فیصد کوریج کیساتھ سرفہرست
کیپشن: ایچ پی وی ویکسین مہم: پنجاب 90 فیصد کوریج کیساتھ سرفہرست

ویب ڈیسک: ایچ پی وی ویکسین کیچ اپ مہم کا آج آخری روز ہے۔ پنجاب سروایئکل کینسر سے بچاؤ کی  ویکسینیشن  مہم  میں 90  فی صد کوریج  کے ساتھ  ملک بھر میں سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والی بچیوں کے والدین  آج مراکز صحت سے یہ ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔تمام چیلنجز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں  9 سے 14 سال کی 67 لاکھ بچیوں کو ٹیکہ جات لگائے گئے۔  

وزیر صحت و آبادی کی جانب سے  کامیاب ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے انعقاد پر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین اب  معمول کے کورس میں شامل کر لی گئی ہے۔ حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس میں  اب سے یہ ویکسین نو سال کی بچیوں کے لئے میسر ہو گی۔   ای پی آئی پنجاب  کے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی فہرست میں یہ 13 ویں  ویکسین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  پاکستان میں سروائیکل کینسر 15 سے 44 سال کی خواتین میں دوسراسب سے عام کینسر ہے۔ ایچ پی وی واحد کینسر ہے جس سے بچاؤاس ویکسین کے ذریعے ممکن ہے۔کچھ ڈیجیٹل عطائی اپنے فالورز بڑھانے کے لیے انسانی جانوں سے کھیلنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ویکسین عالمی ادارہ صحت سے تصدیق شدہ ہے۔دنیا کے 147 ممالک ایچ پی وی ویکسین کو اپنی معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب، قطر، یو اے ای، لیبیا، کویت اور مراکش بھی اس ویکسین کو استعمال کر رہے ہیں۔والدین صرف مستند ذرائع  سے معلومات لیں یا کوالیفائڈ معالج سے مشورہ لیں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ صحت و آبادی کی ہیلتھ لائن 1033 اور قومی  ہیلپ لائن 1166 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News