کراچی : مشیرزراعت منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے، جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑیگا۔ سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیرزراعت منظوروسان نے نئی پیشگوئی کردی ۔ مشیرزراعت منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے، جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑیگا۔ منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی جو موقع عمران خان کو دیا گیا وہ اس سے کچھ حاصل نہ کر سکے،عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کرچلے جائیں گے۔ منظوروسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا، اب لانگ مارچ کریں گے بھی تو کامیاب نہیں ہوگا۔ عام انتخابات سے متعلق پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ کہ 2023 میں بلاول بھٹو یا ن لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے، ملک میں عام انتخابات اپریل 2023 میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ مشیرزراعت نے کہا کہ عمران خان ٹکراء کی سیاست کررہے ہیں،وہ احتساب سے گھبرا رہے ہیں، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے خلاف کرپشن کیسزکی انکوائری کر کے پھر نیب قانون لایا جاتا،عمران خان کہتے ہیں کہ مرکز میں جونیاسیٹ اپ آئےوہ مجھے تنگ نہ کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، کپاس اور گنا جل رہا ہے۔ عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکےگئےہیں۔