ویب ڈیسک: جنوبی غزہ کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے منگل کے روز کی گئی ایک کامیاب کارروائی میں اسرائیل کے 7 فوجی اہلکار جہنم واصل ہو گئے، جن میں ایک پلاٹون کمانڈر بھی شامل ہے۔ یہ معلومات اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں سامنے آئیں۔
اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اسی علاقے میں ایک علیحدہ واقعے میں ایک اور فوجی شدید زخمی ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں خان یونس کے قریب اس وقت ہوئیں جب ایک اسرائیلی فوجی گاڑی زیر زمین نصب دھماکہ خیز مواد کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ جون کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی کے دوران اسرائیل کے کم از کم 19 اہلکار مارے جا چکے ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو نے اسرائیلی اخبار "یدیعوت احارونوت" کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بھی تشویشناک ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں 861 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 ہزار921 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم فوجی افسر کی طرف سے دی گئی مجموعی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، جو کہ اسرائیلی فوجی نظام پر گہرے اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ روز کم از کم 86 فلسطینی شہید کیے گئے، خوراک کے متلاشی 27 فلسطینیوں کو رفح میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔
جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز سے اب تک غزہ میں لڑائی کے دوران 19 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
ترک نشریاتی ادارے انادولو کی جانب سے رواں ماہ شائع کی گئی اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر فوجی افسر نےبتایا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں اہلکار ایسے بھی ہیں جو بار بار ذہنی صدمے میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں 861 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 ہزار921 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم فوجی افسر کی طرف سے دی گئی مجموعی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، جو کہ اسرائیلی فوجی نظام پر گہرے اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ روز کم از کم 86 فلسطینی شہید کیے گئے، خوراک کے متلاشی 27 فلسطینیوں کو رفح میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔