عینا آصف نے عمر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی، اپنی اصل عمر بتا دی

عینا آصف نے عمر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی، اپنی اصل عمر بتا دی

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کم عمر اور باصلاحیت اداکارہ عینا آصف نے بالآخر اپنی اصل عمر کے بارے میں واضح کر دیا ہے۔

ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عینا سے میزبان نے سوال کیا کہ ان کی عمر سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں، کوئی کہتا ہے وہ 12 سال کی ہیں، تو کچھ کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز پر ان کی عمر 16 سال تھی۔ اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ معاملہ ان کے کیریئر کے آغاز سے ہی زیرِ بحث رہا ہے اور ابتدا میں وہ ان باتوں سے پریشان ہو جاتی تھیں، لیکن اب انہیں فرق نہیں پڑتا۔

عینا آصف نے بتایا کہ وہ اس وقت 16 سال کی ہیں اور جلد 17 برس کی ہو جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہر سال باقاعدگی سے سالگرہ مناتی ہیں، اور ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تاریخ یا سال تبدیل کیا گیا ہو۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر عینا آصف اور نوجوان اداکار ثمر جعفری کے درمیان تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں، جنہیں ثمر جعفری نے رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور عینا محض اچھے دوست ہیں۔

Watch Live Public News