بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے،انٹیلی جنس سروس نے خبردار کردیا

بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے،انٹیلی جنس سروس نے خبردار کردیا
کیپشن: بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے،انٹیلی جنس سروس نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک: کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتا ہے۔

سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسالائیڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی حکومت کینیڈین کمیونیٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر  نے خدشہ ظاہر کیا کہ امکان ہے چین بھی انتخابات میں مداخلت کے لیے اےآئی ٹولز کا استعمال کرےگا۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ روس بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف سرگرمیاں کرسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے۔

کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹےکا مقابلہ ہوگا۔

Watch Live Public News