ویب ڈیسک: پاکستانی ائیرلائنز پر برطانوی اجازت نامے کا معاملہ ، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے نا کوئی اعلامیہ جاری ہوا ہے نا ہی کوئی مراسلہ آیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا،پاکستان کے ہوابازی سے منسلک تمام ادارے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اپنا کام یکسوئی سے سرانجام دے رہے ہیں ۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہونے والی چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔