ویب ڈیسک: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ایران کے مؤقف پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود صدر ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اپنی ہی تخلیق کردہ صورتحال سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ دعویٰ بھی درست نہیں کہ ایران امریکی شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔