فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب کو خطےکی کشیدگی کم کرنےکیلئےسنجیدہ مذاکرات پر زور

فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب کو خطےکی کشیدگی کم کرنےکیلئےسنجیدہ مذاکرات پر زور
کیپشن: فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب کو خطےکی کشیدگی کم کرنےکیلئےسنجیدہ مذاکرات پر زور

ویب ڈیسک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ مذاکرات پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر میکرون نے یہ بات ایرانی ہم منصب سے گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک پر ناقابلِ قبول حملے بند کرنے چاہئیں اور اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی بحال کرنی چاہیے۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، جہاں پرامن حالات میں دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے، تاہم حالیہ کشیدگی کے باعث اس راستے کی ممکنہ بندش نے عالمی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے فوری اور مؤثر سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔

Watch Live Public News