کسی سمجھوتےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا: عمران خان

کسی سمجھوتےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا: عمران خان
چیئرمین‌ تحریک انصاف عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سمجھوتےسےمتعلق جان بوجھ کر افواہیں اور غلط معلومات تراشی جارہی ہیں۔ ہرگز نہیں!ہم اسلام آبادکیجانب بڑھ رہےہیں چنانچہ کسی سمجھوتےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورانتخابات کی تاریخ کےاعلان تک ہم وہی رہیں گے۔میں راولپنڈی/اسلام آبادکےتمام شہریوں کوشرکت کی دعوت دےرہاہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئیں تھیں کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان‌معاہدہ طے پا گیا ہے کہ آج اسلام آباد میں صرف جلسہ ہو گا تاہم اس متعلق حکومت اور تحریک انصاف دونوں کی جانب سے تردید کی گئی ہے. وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کی خبر بے بنیاد ہے ۔ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کسی معاہدے کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ نئے الیکشن سے کم کوئی بات قبول نہیں. لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ کارکنوں کی بڑی تعداد ان کو ہٹانے کیلئے پہنچی تو ان کی پولیس سے جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پولیس نے متعدد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ٹی روڈ کے اہم مقام بتی چوک پر لگائی گئی رکاوٹوں کو پی ٹی آئی کارکنوں نے ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔ https://twitter.com/ZubairAlikhanUN/status/1529348322045136896?s=20&t=ID1RVvmA4m_m_kAILCwckQ پی ٹی آئی کارکنوں نے رکاوٹوں کو ہٹا کر راوی پل جانے کی کوشش کی تو وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے انھیں ناکام بنا دیا اور کئی میٹرز پہلے ہی ان کو روک لیا۔ خیال رہے کہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بڑے بڑے کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ راوی پل پر بھی صورتحال کے پیش نظر کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ https://twitter.com/ZubairAlikhanUN/status/1529357351534440448?s=20&t=4idLzuH_rGykfFUPM1tPUQ ایوان عدل کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ لاہور ٹمبر مارکیٹ میں بھی پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/KamranA19613179/status/1529340633068060672?s=20&t=ID1RVvmA4m_m_kAILCwckQ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کیلئے نکلے لیکن پولیس کی بھاری نفری نے راستے میں ہی ان کو روک لیا۔ شفقت محمود کا اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، لیکن ہمیں ہمارے حق سے بزور طاقت روکا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/Aaatiiii/status/1529357500297928706?s=20&t=4idLzuH_rGykfFUPM1tPUQ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری ایوان عدل کے سامنے سے عمل میں لائی گئی ہے۔ https://twitter.com/abdulqa23811767/status/1529343610780516352?s=20&t=ID1RVvmA4m_m_kAILCwckQ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/maybeeahmed/status/1529352820003991557?s=20&t=ID1RVvmA4m_m_kAILCwckQ گجرات میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر ان میں سے متعدد کو گرفتار کرلیا۔ 16 ایم پی او کے تحت 18 کارکنوں کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ضلع بھر سے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ https://twitter.com/PTIislove/status/1529345847795802112?s=20&t=ID1RVvmA4m_m_kAILCwckQ

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔