پاک بحریہ کا جنگی جہاز PNS اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرہند میں تعینات

پاک بحریہ کا جنگی جہاز PNS اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرہند میں تعینات
کیپشن: Pakistan Navy warship PNS Aslat deployed in Indian Ocean on regional maritime security patrol

ویب ڈیسک: پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرہند میں تعینات کردیا ہے۔ پی این ایس اصلت مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندر گاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

Watch Live Public News