سانحہ اے پی ایس خضدار کے شہداء کی یاد میں تعزیتی تقریب، بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت

سانحہ اے پی ایس خضدار کے شہداء کی یاد میں تعزیتی تقریب، بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت

(ویب ڈیسک ) بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے، شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اے پی ایس خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا۔ تعزیتی تقریب میں شہر بھر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، پلے کارڈز پر شہداء کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔

اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے، شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بلوچستان پولیس کے دستے  نے خصوصی شرکت کی اور  شہداء کو سلامی پیش کی گئی۔

مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں۔شرکاء کی لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی ، دشمن کے اس بزدلانہ کاروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔

تقریب میں صوبائی وزیر نور محمد دومڑ، مشیر کھیل و ثقافت مینا مجید بلوچ بھی شریک ہوئے۔تقریب میں کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان شامل تھے۔

شرکاء نے کہا کہ  خضدار سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا ایک اندوہناک باب ہے،  معصوم بچوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، اس طرح کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

یہ تعزیتی تقریب پیغام ہے کہ ان معصوم شہداء کی قربانی فراموش نہیں کی جائے گی، قوم شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد رہے گی۔

Watch Live Public News