لاہور میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو قتل کردیا گیا

لاہور میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی لاشیں سرائے عالمگیر کے علاقہ سے برآمد، سندر پولیس نے مقتولین کی لاشیں مردہ خانے جمع کروادیں۔

نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی، مقتولین میں حسن سلیم اور عائشہ رزاق شامل ہیں، دونوں کی لاشیں گجرات کے علاقہ سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔

جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود  میں رہائش پذیر تھا، نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں  کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا،عائشہ رزاق کے اغواء کا ایک مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں بھی درج ہوا۔

مقتول حسن سلیم اور عائشہ رزاق کا تعلق جہلم سے ہے،دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News