خضدار : اے پی ایس بم دھماکے کی ایک اور زخمی طالبہ شہید ہوگئی 

خضدار : اے پی ایس بم دھماکے کی ایک اور زخمی طالبہ شہید ہوگئی 

ویب ڈیسک: خضدار  اے پی ایس بم دھماکے کی ایک اور زخمی طالبہ شہید ہوگئی ۔

شیماء مینگل چھٹی کلاس کی اسٹوڈنٹ تھی جو زخموں کی تاب نہ لاسکی،  شیماء مینگل اے پی ایس دھماکے میں شدید زخمی ہوئی تھی۔ 

شہید طالبہ کی نماز جنازہ کھیرہ ڈوری خضدار میں ادا کردی گئی ، آخری آرام گاہ پر پاکستانی پرچم ڈالا گیا اور پھول نچھاور کئے گئے ، خضدار اور سوراب کے ڈپٹی کمشنرز نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر خضدار اور اہل علاقہ نمازہ جنازہ میں شریک رہا،آل پارٹیز ایکشن کمیٹی انجمن تاجران خضدار کے نمائندے  جنازہ میں شریک رہے

Watch Live Public News