ویب ڈیسک: سہیل آفریدی نے علیمہ خان کے بیان کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات صرف بنوں میں دہشت گردی اور صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر ہوئی تھی، جس میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔
سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر علیمہ خان کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا،
“میری محسن نقوی سے ملاقات بنوں میں دہشت گردی کے واقعات اور صوبے کے امن و امان کے حوالے سے تھی، اس میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی جیسا کہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔”
میری محسن نقوی سے ملاقات بنوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور صوبے کے امن و امان کے حوالے سے تھی اور اس میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی جو کہ رپورٹ کی جا رہی ہے- https://t.co/JQkBKs5Z17
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) May 24, 2026
اس سے قبل علیمہ خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات کے بارے میں ان کے خاندان کو کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی خاندان کا کوئی فرد اس ملاقات میں شریک تھا۔
یہ وضاحت اُس وقت سامنے آئی جب ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی، جسے بعض حلقوں نے تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ممکنہ رابطوں سے جوڑ ا۔ تاہم سہیل آفریدی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملاقات کا مقصد صرف سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال تھا۔