بھارت میں شمال-جنوب سیاسی تقسیم اور حلقہ بندی کے ذریعے جنوبی ریاستوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش

بھارت میں شمال-جنوب سیاسی تقسیم اور حلقہ بندی کے ذریعے جنوبی ریاستوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش
کیپشن: بھارت میں شمال-جنوب سیاسی تقسیم اور حلقہ بندی کے ذریعے جنوبی ریاستوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش

ویب ڈیسک: مجوزہ آئینی ترمیم اور نئی حلقہ بندی پر شمال اور جنوب کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں، جبکہ سیاسی طاقت کا توازن شمال کی طرف منتقل کرنے اور جنوبی ریاستوں کے وسائل کے استعمال کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جنوبی بھارت کے لوگ مردم شماری اور حلقہ بندی کے عمل پر تحفظات ظاہر کر رہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس سے پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کم ہو جائے گی اور شمالی ثقافت کو مسلط کیا جائے گا۔
اچھی کارکردگی کی سزا دی جا رہی ہے؛ جنوبی ریاستیں معاشی ترقی، آبادی پر کنٹرول اور سماجی شعبوں میں کامیابی کے باوجود نشانے پر ہیں، جبکہ کم ترقی یافتہ شمالی ریاستوں کو زیادہ سیاسی طاقت دے کر بی جے پی اپنا اثر بڑھانا چاہتی ہے۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت زیادہ تر ہندی بولنے والے شمالی علاقوں کی حمایت پر کھڑی ہے اور حلقہ بندی کو استعمال کرکے شمال میں اپنی طاقت مضبوط کرنا چاہتی ہے، جبکہ جنوب کو بی جے پی کی حمایت نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
جنوبی آواز کو دبانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے؛ حلقہ بندی کو بی جے پی کے حق میں سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ طاقت شمال میں محدود رہے اور جنوب کو مستقل طور پر کمزور کیا جا سکے۔
جنوبی خدشات پر خاموش اور شمالی مطالبات پر سرگرم بی جے پی جنوبی بھارت کے سیاسی اثر کو کم کرنا چاہتی ہے؛ ہندی زبان کے نفاذ، تعلیمی نظام کو مرکز کے تابع کرنے اور اب انتخابی تبدیلیوں سے ثقافتی برتری کا ایجنڈا واضح نظر آتا ہے۔
وفاقی نظام دباؤ کا شکار ہے؛ بی جے پی حکومت جنوبی ریاستوں کی خودمختاری کمزور کرکے انہیں شمالی بالادستی کے تحت لانے اور ثقافتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Watch Live Public News