ویب ڈیسک: مودی طالبان گٹھ جوڑ افغان عوام کی معاشی بربادی کا نیا باب بن گیا۔ انتہا پسند مودی کے کٹھ پتلی طالبان افغان وسائل بغیر ٹیکس کے بھارتی کمپنیوں کے حوالے کرنے پر تل گئے ۔ موقع پرست مودی سرکار نے افغانستان کی کمزور حالت کا فائدہ اٹھا کر قدرتی وسائل پر قبضہ جمانے کی تیاری کر لی۔
افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر الحاج نورالدین عزیزی کا کہناتھا کہ افغانستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھارتی کمپنیوں کو خصوصی مراعات دینے کے لیے تیار ہے۔ بھارت کو ٹیرف سپورٹ کے ساتھ ساتھ زمین بھی فراہم کی جائے گی ۔نئی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
بھارت کو ٹیکس فری مراعات، جبکہ افغان عوام بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے۔ بدحال افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ دے کر کمزور معیشت کو مزید خطرے میں ڈال دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں 22 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم کی حمایت سے پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ناپاک وجود کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔ فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔