پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے قریبی ساتھی شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔ شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا۔ 

سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Watch Live Public News