اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

 اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
کیپشن:  اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 یہ اجلاس قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران ہی طلب کیا جائے گا، جس میں وہ بلز پیش کیے جائیں گے جو ابھی تک دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت کا مقصد زیر التوا اہم قوانین کی منظوری کو جلد مکمل کرنا ہے۔ مشترکہ اجلاس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں آئین میں 27ویں ترمیم منظور کرائی تھی، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر اہم امور شامل تھے۔ اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو چکی ہے اور اب 28ویں ترمیم کی تیاری کی جائے گی۔

Watch Live Public News