(ویب ڈیسک ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم ممکن نہیں ہے۔
چناب نگر ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر قائد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارداہ نہیں، پکڑ دھکڑ اور بے بنیاد مقدمات کی سیاست کا قائل نہیں ہوں، بشریٰ بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن صوبوں کی وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی متنازعہ شقیں میں نے ختم کروا دیں تھیں ، پارلیمان کے کردار کے بعد عدلیہ پر ا ٹھنے والی انگلیاں بند ہو جائیں گی۔ 27 ویں آئینی ترمیم لانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازعہ اور اچھا وقت گزارا، نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اعلی عدلیہ نے سود کے خاتمے کے لیے اکتیس دسمبر 2027 تک مہلت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یا میرا خاندان آج تک کسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔