ویب ڈیسک: قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہوگئیں، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔
پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کرے گا۔ ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پر جعلی پائلٹ لائسنس سکینڈل کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔