سی ای او سلمان نصیر نے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل ہونے کی تصدیق کردی

سی ای او سلمان نصیر نے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل ہونے کی تصدیق کردی
کیپشن: سی ای او سلمان نصیر نے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل ہونے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔

پی ایس ایل پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کی فروخت نومبر میں شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے، کئی پارٹیز ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

سلمان نصیر نے کہا کہ ویلیوایشن کے ٹی او آرز مارچ میں ہی تمام فرنچائزز نے طے کر لیے تھے، ویلیوایشن چند روز میں مکمل ہو جائے گی جس سے مارکیٹ ویلیو مل جائے گی۔ اسے فرنچائزز کو پیش کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے سی ای او نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کے میچز 6 وینیوز پر کرانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پشاور کا عمران خان اسٹیڈیم تقریباً تیار ہے تاہم بین الاقوامی معیار کے میچز کیلئے کچھ حتمی اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے، ایونٹ کیلئے تیار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ فیصل آباد کو بھی نئے میزبان شہر کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News