ویب ڈیسک: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ستیش شاہ کا انتقال ممبئی کے مقامی اسپتال میں ہوا اور وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستیش شاہ کی آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے انتقال کی خبر سب سے پہلے فلم ساز اشوک پنڈت نے دی، جنہوں نے انسٹاگرام پر ستیِش شاہ کی تصویر شیئر کی اور ایک ویڈیو پیغام میں ان کے انتقال کی تفصیلات بتائیں۔
اشوک پنڈت نے ویڈیو میں کہا کہ، ”میں ایک افسوسناک خبر شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے دوست، عظیم اداکار ستیِش شاہ کا گردوں کے مرض کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ کچھ دیر قبل گھر پر ان کی طبعیت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر شیو جی پارک کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا، مگر تب تک وہ جانبر نہ ہو سکے۔
یہ ہماری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ میں نے ستیِش کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ وہ ایک بہترین انسان تھے۔“