لاہوریوں پر ڈینگی وائرس کے وار تیز، 50  نئے مریض رپورٹ

لاہوریوں پر ڈینگی وائرس کے وار تیز، 50  نئے مریض رپورٹ

ویب ڈیسک: لاہورشہر میں ڈینگی کے حملوں میں شدت, ضلعی شعبہ صحت کے مچھروں کی افزائش روکنے میں ناکامی ،کیسز بڑھ گئے ۔ 

موسم میں تبدیلی کے باجود مچھروں کے شہریوں پر وار جاری ہیں، شہر میں ڈینگی بخار کے 50  نئے مریض رپورٹ  ہوئے، علامہ اقبال زون ڈینگی وائرس سے شدید متاثر  ہوا۔

علامہ اقبال زون میں ڈینگی بخار کے  13 نئے مریض رپورٹ  ہوئے، نشتر زون میں ڈینگی  بخار کے 10نئے مریض رپورٹ ، داتا گنج بخش زون میں   ڈینگی بخار کے 6 مریض رپورٹ  ہوئے ۔

راوی زون میں ڈینگی بخار کے 5 نئے مریض رپورٹ ، کینٹ اور سمن آباد زون میں ڈینگی بخار کے 4 ، 4  مریض رپورٹ ہوئے۔

واہگہ زون  میں ڈینگی بخار کے 3 نئے مریض، گلبرگ  اور شالامار زون میں ڈینگی بخار کے 2 ، 2 مریض جبکہ عزیز بھٹی زون میں ڈینگی بخار کے  ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی۔ 

Watch Live Public News