ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس سلسلے میں نیلامی کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے۔
نیلامی یکم اکتوبر کو صبح 11 بجے میونسپل آفس جینڈ میں ہوگی۔ یہ کارروائی کواڈ انویسٹی گیشن ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے حکم پر کی جا رہی ہے۔

زلفی بخاری کی نیلامی کی گئی زمین کا رقبہ 771 کنال 9 مرلہ اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلہ ہے۔
واضح رہے کہ زلفی بخاری کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔