لاہور: پاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کر دیا

لاہور: پاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کر دیا

لاہور(پبلک نیوز) لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد شہر میں پاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کر دیا۔ گلبرگ کے علاقے میں پاک فوج کی جانب سے گشت کیا گیا، آرمی کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کا پیغام بھی لکھا گیا ہے۔

گاڑیوں پر لکھے گئے پیغام میں درج تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں، خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے جوان شہریوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ سے فوج کی خدمات طلب کی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ملک میں وائرس سے مزید 70 افراد انتقال کرگئے اور 4825 نئے کیس رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17187 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 70مریض جاں بحق ہوئے ٗ ملک میں مزید 4825افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد تازہ اعداد و شمار کے بعد8929ہو گئی ہے ٗ آج تک کورونا سے 6 لاکھ94ہزار 046مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔تاحال ملک میں8لاکھ 452مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ جبکہ افسوسناک طور پر کورونا سے تاحال17ہزار 187موات ہو چکی ہیں ٗگزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے نئے کئے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد 50161رہی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔