انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ اکیلی آج پاکستان پہنچ جائیں گی، نوازشریف لندن چلے جائیں گے، الیکشن سارے ہونے ہیں یا پنجاب کے،ہوکر ہی رہیں گے ، سماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشنز میں ہی ہے، الیکشن ہوں گے تو امداد بھی مل ہی جائے گی ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ہمیشہ ہی غلط اعدادوشمار پہنچا کر آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اس بار اعدادوشمار کی ٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، آڈیو،ویڈیو ٹیپنگ سے حکومت خود بے نقاب ہورہی ہے، سپریم کورٹ رولز اینڈپروسیجربل پر پہلے ہی سٹے آرڈر دے چکی ہے ۔الیکشن سارے ہونے ہیں یا پنجاب کے ہوکررہیں گےسماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے الیکشن ہوں گے توامداد بھی مل جائے گی اسحاق ڈار ہمشہ غلط اعداد و شمار پہنچا کر IMF کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشیش کرتےہیں اس دفعہ اعداد و شمار کی ٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکے آئین شکنی کی ہے ، وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کررہے ہیں، مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں اپریل کے مہینے میں 40 سے زائد آدمیوں نے ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی ۔ویڈیوآڈیو ٹیپینگ سےحکومت خودبےنقاب ہورہی ہے مہنگائی اورغربت کےہاتھوں اپریل کےمہینےمیں40سےزیاده آدمیوں نےٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی سپریم کورٹ رولزاینڈپروسیجربل پرپہلےہی سٹےآڈر دےچکی ہےوزیراعظم نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکےآئین شکنی کی وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2023