ویب ڈیسک:پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی میڈیا کی سازش بے نقاب، پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا، انڈیا ٹو ڈے کا اعتراف۔
بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ سے بوکھلاہٹ کا شکار، بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے۔
الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا ہوا، ٹوئیٹر کی ہزاروں سے زائد پوسٹس میں مودی تنقید کی زد میں ہیں۔
ہیش ٹیگ #ModiExposed، #IndianFalseFlag، #PahalgamDramaExposed سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی بھارت پر بھاری پڑ گئی، پاکستانی میڈیا کی جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن کردیا، دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام بنا دی گئی،متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا، انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا۔