وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ، صدر ٹرمپ اور دیگر محفوظ رہے

وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ، صدر ٹرمپ اور دیگر محفوظ رہے
کیپشن: وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ، صدر ٹرمپ اور دیگر محفوظ رہے

ویب ڈیسک:  امریکی وائٹ ہاؤس کے کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران فائرنگ ہونےکے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ شوٹر ہلاک ہو گیا، تاہم صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ حملہ آور گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ زندہ ہے۔ اسپیکر مائیک جانسن اور نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی سیکریٹ سروس نے باہر نکالا۔

تقریب میں صدر ٹرمپ کا خطاب متوقع تھا، لیکن وہ واپس نہیں آئے۔ فائرنگ کی آواز کے بعد شرکاء کو فوری طور پر ہوٹل سے نکالا گیا۔

Watch Live Public News