وائٹ ہاؤس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی تفصیلات سامنے آگئیں

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: وائٹ ہاؤس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے۔

31 سالہ ایلن کیلیفورنیا کا رہائشی ہے، کیلٹیک یونیورسٹی کا گریجویٹ اور پیشے کے لحاظ سے اسکول ٹیچر ہے۔ ملزم کو دسمبر 2024 میں "ٹیچر آف دی منتھ" کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایلن نے سیکرٹ سروس ایجنٹ پر فائرنگ کی، لیکن بلٹ پروف جیکٹ نے جان بچالی۔ حملہ آور شارٹ گن، پستول اور متعدد چاقوؤں سے لیس تھا۔

واقعہ رات ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا، اور اس وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ بال روم میں موجود تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ فائرنگ کے دوران ٹرمپ کابینہ کے ارکان میز کے نیچے چھپ گئے۔ سکیورٹی فورسز نے ملزم کو زمین پر گرا کر قابو کیا۔

حکام نے بتایا کہ سکیورٹی ٹیمیں کیلیفورنیا میں ملزم کی رہائش گاہ پر بھی پہنچ چکی ہیں۔ امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News