مالی: وزیر دفاع سادیو کامارا ہلاک، ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری

مالی: وزیر دفاع سادیو کامارا ہلاک، ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری
کیپشن: مالی: وزیر دفاع سادیو کامارا ہلاک، ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری

ویب ڈیسک: مالی کے وزیر دفاع سادیو کامارا ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر ہونے والے مربوط حملوں کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک روز قبل دارالحکومت باماکو کے قریب واقع فوجی شہر کاٹی میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

جنرل کامارا مالی کی موجودہ فوجی حکومت کے اہم رہنماؤں میں شامل تھے، جو 2020 اور 2021 کی بغاوتوں کے بعد اقتدار میں آئی تھی۔ انہیں نہ صرف موجودہ قیادت میں ایک بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا تھا بلکہ مستقبل میں ملک کے ممکنہ رہنما کے طور پر بھی اہمیت حاصل تھی۔ ان کی ہلاکت کو مالی کی فوج کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

حملہ آوروں نے صرف کاٹی ہی نہیں بلکہ باماکو، گاؤ، کیدال، سیوارے اور دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں اب بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔

Watch Live Public News