کینیا کے سباسٹین ساوے نے لندن میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کینیا کے سباسٹین ساوے نے لندن میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: کینیا کے سباسٹین ساوے نے لندن میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: کینیا کے ایتھلیٹ سباسٹین ساوے نے میراتھن کی تاریخ میں ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ریس مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق سباسٹین ساوے نے 26.2 میل پر مشتمل میراتھن صرف 1 گھنٹہ 59 منٹ 30 سیکنڈز میں مکمل کی، جو کہ ایلیوڈ کیپچوگے کے 2019 کے غیر سرکاری وقت سے 10 سیکنڈ کم ہے۔

29 سالہ ساوے نے لندن میں اپنے ڈیبیو کے دوران بھی کامیابی حاصل کی تھی اور اب تک چاروں لندن میراتھن ریسز میں فتح اپنے نام کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کیلون کپٹم نے 2023 کے شکاگو میراتھن میں 2 گھنٹے 35 سیکنڈز کا ریکارڈ بنایا تھا، جسے سباسٹین ساوے نے توڑ دیا ہے۔

Watch Live Public News