پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف کارروائی سے روک دیا
کیپشن: پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف کارروائی سے روک دیا

 ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سابق وفاقی وزیرکیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں جسٹس وقاراحمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس اعجازخان بھی دورکنی بینچ کا حصہ تھے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرودلائل میں کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی، 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔

جسٹس وقار احمد نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ لاہور ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی اس طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں، عمر ایوب اور شبلی فراز کو بھی اسی کیس میں نااہل کیا گیا۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News