آئی ٹی کے طلباء کیلئے تشویشناک خبر آگئی

آئی ٹی کے طلباء کیلئے تشویشناک خبر آگئی

(ویب ڈیسک ) انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) کے طلباء کیلئے تشویشناک خبر آگئی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس( اے آئی) آئی ٹی سیکٹر میں نوکریاں نگلنے لگی۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی اسکلز سروے رپورٹ 2025ء میں حیران کن انکشافات  سامنے آگئے۔پاشا سروے کے مطابق پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر پنَپ رہا ہے تاہم نوکریاں کم ہو رہی ہیں،حالیہ چند برسوں میں بڑھتے اے آئی ٹولز اور ایپس کے سبب نوکریاں کم ہو رہی ہیں۔

سروے  کے مطابق گزشتہ سال آئی ٹی سیکٹر میں 32 ہزار 685 تکنیکی افراد نے نوکریاں حاصل کیں،مصنوعی ذہانت میں جدت کے باعث چند افراد کے ذریعے ہی کام لیا جا رہا ہے، نوکری مہیا کرنے سے متعلق آئی ٹی کمپنیوں کے معیار بھی بدل چکے ہیں، جدید صلاحیت اور موافقت کے ذریعے ہی آئی ٹی سیکٹر میں نوکری حاصل کی جا سکے گی۔

Watch Live Public News