ویب ڈیسک: کوئٹہ سیرئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے ڈیگاری قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
سیرئیس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق مقتولہ بانو بی بی کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم پیرجان کو ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے، مقدمے میں قبائلی سردار سمیت اب تک 15 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس کا مرکزی ملزم مقتولہ بانو بی بی کا بھائی تاحال مفرور ہے۔
مقدمے میں گرفتار قبائلی شخصیت سردار شیر باز ساتکزئی پولیس کی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں چند افراد نے غیرت کے نام پر بانو بی بی اور ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔