ویب ڈیسک: موبائل فون میں مختلف ایپس پہلے سے کمپنی کی جانب سے انسٹال کی جاتیں ہیں جبکہ کچھ ایپس وہ ہیں جن کو صارفین اپنی ضرورت کے پیش نظر اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں مگر کیا آپ جاتے ہیں کچھ ایسی ایپس جو ضروری تو ہیں مگر وہ آپ کے موبائل فون کی بیٹری کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آپ کے موبائل فون کی بیٹری ختم کرنے میں 5 ایپس کا خاصاً عمل دخل ہے، بہت سے موبائل صارفین ایسے ہیں جو اس بات سے بے خبر ہیں کہ اینڈ رائیڈ موبائل فون کے بیک گراؤنڈ میں کچھ ایپس چلتی رہتی ہیں جو موبائل کی بیٹری کو جلدی ختم کرتی ہیں، اس کے علاوہ ایسی ایپس جس میں آپ کی لوکیشن کا استعمال ہو رہا ہے ایسی ایپس بھی بیٹری کو جلد ختم کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
فیس بک
فیس بک کی ایپ بھی بیک گراؤنڈ میں چل رہی ہوتی ہے اور اس کے بہت سے فیچر آپ کے مقام اور کیمرے تک رسائی رکھتے ہیں۔ اس ایپ کا زیادہ استعمال آپ کی بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
فیس بک میسنجر
فیس بک کیساتھ اس کا میسنجر بھی آپ کی بیٹری کو جلد ختم کرنے کا سبب بن رہا ہوتا ہے۔ دن رات میسنجر پر آنے والے پیغامات، آڈیو ویڈیو کالز، فائلوں کا تبادلہ سمیت دیگر کام میسنجر کے ذریعے ہو رہے ہوتے ہیں۔ تاہم ان کا استعمال محدود کر کے بیٹری کو بچایا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام
انسٹا گرام تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کے لیے بہت زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ ہے۔ اور بیک گراؤنڈ پر بھی چلتے رہنے کے باعث یہ آپ کے موبائل کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے کا سبب بنتی ہے۔
گوگل ایپلیکیشنز
گوگل کی ایپلیکشنز آپ کے موبائل کو جلد ختم کر رہی ہوتی ہیں۔ تاہم گوگل کی کئی ایپس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے اور انہیں روکنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم کچھ گوگل کی کچھ ایسی ایپلیکیشنز جن کا استعمال کم کر کے آپ بیٹری کی لائف بڑھا سکتے ہیں۔ ان ایپلیکیشنز میں گوگل میپس، کروم، جی میل، گوگل پے، گوگل فوٹوز، گوگل اسسٹنٹ، یوٹیوب اور گوگل ہوم جیسی ایپس خاص طور پر بیٹری کو جلد ختم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
یوٹیوب
موبائل فونز میں عام طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ یوٹیوب ہوتی ہے۔ جو ویڈیوز کے علاوہ ریلز بھی بڑی تعداد میں شیئر کرتی ہے۔ یوٹیوب سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا بھی آسان ہے جو بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ یوٹیوب کا زیادہ استعمال بھی بیٹری کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔
صارف اپنی بیٹری کو بچانے لیے ایپس کے کچھ غیرضروری استعمالات کو محدود کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے اپنی ایپس کے نوٹیفکیشنز کو بند کر دیں۔ جبکہ ایس ایپس جن کو لوکیشنز کی ضرورت نہ ہو انہیں لوکیشن کے استعمال کا اختیار بھی نہ دیں۔