ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،مختلف علاقوں سے 39 گداگر گرفتار 4 مقدمات کا اندراج۔
اے سی سیکرٹریٹ نے 5 اے سی شالیمار نے 9 گداگروں کو تھانے منتقل کیا،اے سی انڈسٹریل ایریا نے 8 اے سی سٹی نے 10 بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر رورل کی جانب سے بھی 7 بھکاری گرفتار،ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے انسداد گداگری مہم کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں گداگروں کے خلاف کارروائیاں یقینی بنائی جائیں، شہری ایسے عناصر کی نشاندہی لازمی کریں۔
