ملائیشیا:سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ،اختیارات کےناجائزاستعمال کےالزامات میں مجرم قرار

ملائیشیا:سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ،اختیارات کےناجائزاستعمال کےالزامات میں مجرم قرار
کیپشن: ملائیشیا:سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ،اختیارات کےناجائزاستعمال کےالزامات میں مجرم قرار

ویب ڈیسک: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے نجیب رزاق کو چار مختلف مقدمات میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں بھی مجرم قرار دیا گیا ہے، جہاں انہیں منی لانڈرنگ کے 21 الزامات کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق کو ہر الزام پر 15 سے 20 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ہر الزام کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نجیب رزاق پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزامات عائد تھے، جن کی سماعت طویل عرصے سے جاری تھی۔

Watch Live Public News