ویب ڈیسک: حکومت آزادکشمیر نے 27 دسمبر کو ریاست بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر آزاد کشمیر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تعطیل کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
27 دسمبر کو آزاد کشمیر میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری، نیم سرکاری دفاتر اور مقامی ادارے بند رہیں گے۔