ویب ڈیسک:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے گرفتار کر لیا ۔
این سی سی آئی اے کے مطابق نے ملزم رضوان اللہ نے خاتون کی نازیبا تصاویر مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کئے، ملزم نے غیر قانونی طریقے سے خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔
ملزم قابل اعتراض تصاویر پر خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، ملزم کے موبائل فون سے تمام شوائد حاصل کر لیے گئے، ملزم کے خلاف پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔