ڈاکٹر وردہ قتل کیس، گرفتار ملزم عادل نے اقبال جرم کر لیا

ڈاکٹر وردہ قتل کیس، گرفتار ملزم عادل نے اقبال جرم کر لیا

ویب ڈیسک: ڈاکٹر وردہ اغوا قتل کیس میں گرفتار ملزم عادل نے اقبال جرم کر لیا .

  ملزم کے بیان کے مطابق قتل کیس کی پلاننگ شازمان کالونی کے گھر میں ہوئی ،جس دن ڈاکٹر وردہ کا قتل کیا گیا اسی دن ملزم شمریز نے گڑھا کھودنے کا کہا ،  میں نے  فیصل نامی شخص کے ساتھ ملکر گڑھا کھودا اور لاش کو دبا دیا تھا ۔

ملزم عادل کی نشاندہی پر ڈاکٹر وردہ کا موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ ،گاڑی کا کارڈ ،پاسپورٹ سائز فوٹو برآمد کیے گئے ہیں ۔   ڈاکٹر وردہ کیس میں 5 ملزمان گرفتار جب کہ 1 ملزم شمریز پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ 

بعدازاں عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

Watch Live Public News