اقوام متحدہ اور امریکا کا پاک، بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ اور امریکا کا پاک، بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

لاہور(پبلک نیوز) اقوام متحدہ اور امریکا نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاک بھارت کاوشوں کا خیرمقدم کیاہے۔

یو این سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ معاہدے پر واپس آنا مثبت قدم ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے سیز فائر پر سختی سے کاربند ہونے پر اتفاق کیا ہے، کشمیر سمیت تمام معاملات پر پاکستان اور بھارت کے براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی دوطرفہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایل او سی و دیگر سیکٹرز کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ڈی جی ایم اوز کی ملاقات میں باہمی مفاد اور امن کی خاطر کور ایشوز اور تحفظات حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں باہمی مفاہمت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے معاملے پر بتایا پاکستان اور بھارت میں یہ رابطہ 1987ء سے جاری ہے، ایل او سی پر سیز فائر کیلئے 2003ء میں ایک اور انڈر اسٹینڈنگ ہوئی تاہم 2014ء سے ایل او سی سیز فائر خلاف ورزیوں میں تیزی آ گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014ء سے 2021ء کے درمیان 97 فیصد سیزفائر خلاف ورزیاں ہوئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔