اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ کور کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 33 ممبران کے ناموں کی ختمی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان بطور چئیرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور شفقت محمود بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی میں مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی ،قاسم خان سوری اور علی امید گنڈاپور بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ چوہدری سرور، اعجاز چوہدری، مراد سعید، میاں محمود الرشید، سرور خان، عامر ڈوگر اور اعظم سواتی بھی کور کمیٹی کے رکن مقرر۔ عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابر اعوان اور فردوس شمیم نقوی کے نام بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔