الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو امریکا سے نکال دینا چاہیے، صدر ٹرمپ

الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو امریکا سے نکال دینا چاہیے، صدر ٹرمپ
کیپشن: الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو امریکا سے نکال دینا چاہیے، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکان کانگریس، الہان عمر اور رشیدہ طلیب، کے خلاف سخت اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کو امریکہ سے نکال دینا چاہیے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو اپنے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے۔ انہوں نے دونوں ارکان کانگریس پر ’پاگل‘ اور ’دماغی طور پر بیمار‘ ہونے کے الزامات بھی عائد کیے۔

یہ بیان اس وقت آیا جب منگل کے روز کانگریس میں ٹرمپ کے خطاب کے دوران الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی تھی۔

دوسری طرف، امریکی مسلم تنظیم "کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز" (CAIR) نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات سیاسی تقسیم اور نفرت کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ تنظیم نے مزید کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے اور اسے سختی سے مسترد کیا جانا چاہیے۔

Watch Live Public News