ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بیٹنگ کے نئے ریکارڈز قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں، جہاں ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا نیا اعزاز حاصل کر لیا گیا ہے۔

بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں جاری ایونٹ میں اب تک چار سنچریاں بن چکی ہیں، جو کسی بھی ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ ہیں۔

سری لنکا کے اوپنر Pathum Nissanka نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ کینیڈا کے Yuvraj Samra نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ہندسوں تک رسائی حاصل کی۔ بعد ازاں پاکستان کےصاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف سنچری بنا کر تعداد تین کر دی۔

سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے کپتان Harry Brook نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کر کے اس ایڈیشن میں سنچریوں کی تعداد چار تک پہنچا دی، یوں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

اس سے قبل کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایڈیشن میں دو سے زائد سنچریاں نہیں بن سکی تھیں۔ 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں ایک، 2009 میں کوئی نہیں، 2010 میں دو، 2012 میں ایک جبکہ 2014 اور 2016 میں دو، دو سنچریاں اسکور ہوئیں۔ 2021 میں ایک، 2022 میں دو جبکہ 2024 کے ایڈیشن میں کوئی سنچری نہیں بن سکی تھی۔

یوں 2026 کا ایونٹ بیٹنگ کے حوالے سے اب تک کا سب سے نمایاں ورلڈکپ ثابت ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News