سانحہ گل پلازہ کی ایف آئی آر کی کاپی سامنے آگئی

سانحہ گل پلازہ کی ایف آئی آر کی کاپی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک) سانحہ گل پلازہ مقدمہ انسپکٹر نواز علی زرداری کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ   آگ لگنے کی ابتدا توکل فلاور شاپ سے ہوئی، آگ کی ابتدا 10 بجکر 15 منٹ پر ہوئی،جس دکان سے آگ کا آغاز ہوا اس کی شاپ نمبر 193 سامنے آیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آگ بھجانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے عمارت میں انتظامات موجود نا تھے،عمارت کے ایمرجنسی راستے بھی بند تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق  واقعہ کے وقت بجلی منقطع ہوگئی تھی ۔ گل پلازہ کی تمام دکانیں جل گئیں جبکہ ایک حصہ منہدم ہوا ۔

ایف آئی آر میں مرنے والوں کے پوسٹ مارٹم رپورٹ نمبر بھی درج کئے گئے ۔

مقدمے میں کہا گیا کہ   گل پلازہ واقعہ غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ پایا گیا۔

Watch Live Public News